لورالائی(این این آئی)لورالائی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق 2زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق لورالائی کے میں ڈیرہ روڈ پر کلی چمازہ کے مقام پر راڑہ شم فاتحہ کے لیے جانے والی کار اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

