کوئٹہ،گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ دو بچوں سمیت چار افراد جھلس گئے

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ دو بچوں سمیت چار افراد جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئتہ کے علاقے کاسی قلعہ میں واقعہ ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو بچو ں اور عورت سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے خمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں