کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار شبنم گل نے وفاقی محتسب کوئٹہ میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ نیوٹک کی جانب سے انکی اکیڈمی کے لیے ٹرید کورسسز بحال نہیں کیے جا رہے تھے۔انہوں نے متعدد بار نیوٹک کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔لہذا، مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا۔وفاقی محتسب کوئٹہ کو شکایت موصول ہوتے ہی بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی اکیڈمی کے لیے ٹریدز کورسسز بحال کر دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

