بھاگ (رپورٹر) یونین کونسل جلال خان کے کونسلر محمد بخش مغیری قادری نے زرعی شعبے کی بدحالی کو قومی معیشت کےلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے حکومت اور منتخب نمائندوں نے بھاگ کے کاشتکاروں اور عوام کے مسائل کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا حکمرانوں نے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے جس کے باعث بھاگ کی عوام پسماندگی کے دلدل میں پھنستے جارہے ہیں أب نوشی أب پاشی کی قلت کے باعث ہزاروں ایکڑ زمینیں غیر أباد اور بنجر ہونے کے قریب ہیں مکین پانی کی بوند بوند کے لئے پریشان ہیں سینکڑوں کاشتکار مقروض ہوکر دوسرے علاقوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں امن و امان اور پانی کی قلت سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں روز بروز بڑھتی مہنگائی بیروزگاری سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس گئے لیکن عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں منتخب نمائندے عوام سے مکمل لاتعلق ہوچکے ہیں نوجوان بے مہنگائی روزگاری کے سبب بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں مہنگائی بے روزگاری کے دلدل نے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دئے ہیں منتخب نمائندوں کی خاموشی سے عوام میں مایوسی اور غم و غصے کی لہر دوڑ رہی ہے

