حاجی غازی سوردو میں سٹیڈیم کا قیام محض کھیل کا میدان نہیں،نوجوانوں کے محفوظ، مثبت و روشن مستقبل کی ضمانت ہے،حاجی منیر احمد بلوچ

پنجگور (این این آئی)بی این پی عوامی پنجگور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر حاجی منیر احمد بلوچ کی بیٹھک میں اسحاقیہ فٹبال کلب حاجی غازی سوردو کی کابینہ اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پُرتکلف اور شاندار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا یاد رہے کہ اسحاقیہ فٹبال کلب حاجی غازی سوردو نے گزشتہ روز ینگ گلزار کلب وشبود کے زیرِ اہتمام منعقدہ دوسرے آل نیشنل اٹوز فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی، جس پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے حاجی منیر احمد بلوچ نے کہا کہ حاجی غازی سوردو میں اسٹیڈیم کا قیام محض ایک کھیل کا میدان نہیں بلکہ نوجوانوں کے محفوظ، مثبت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی اور عوام دوست منصوبے پر راجی راہشون رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسداللہ بلوچ خصوصی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، جن کی دوراندیش قیادت اور مخلصانہ کوششوں کی بدولت آج سوردو کے نوجوان کھیل کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ واجہ میر اسداللہ بلوچ نے ہمیشہ نوجوانوں کو تعلیم، کھیل اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہیانہوں نے مزید کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی اوورسیز سیکرٹری اور میئر پنجگور شکیل احمد قمبرانی نے اسٹیڈیم کی تعمیر، تکمیل اور سہولیات کی فراہمی میں جس مستقل مزاجی، خلوص اور عملی جدوجہد کا مظاہرہ کیا، وہ لائقِ ستائش ہے۔ شکیل احمد قمبرانی نے بطور میئر پنجگور نوجوان نسل کو منشیات، بے راہ روی اور دیگر سماجی برائیوں سے بچانے کے لیے کھیل کے میدان آباد کرنے کو عملی شکل دی، جس کا نتیجہ آج اسحاقیہ فٹبال کلب کی کامیابیوں کی صورت میں سامنے آ رہا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام جان بلوچ نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کا سہرا کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت، لگن، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ اسحاقیہ فٹبال کلب آئندہ بھی مزید کامیابیاں سمیٹ کر علاقے اور پنجگور کا نام فخر سے بلند کرتا رہیاس موقع پر شمس الدین شمس نے کہا کہ اسحاقیہ فٹبال کلب کی یہ جیت صرف حاجی غازی کی نہیں بلکہ پورے سوردو کی جیت ہے۔ آج ہم فخر کے ساتھ ہر فورم ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے دفتر میں اور گراؤنڈ میں فخریہ کہتے ہیں کہ سوردو میں باصلاحیت اور باکردار کھلاڑی موجود ہیں جو پنجگور کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کر رہے ہیں آخر میں حاجی غلام جان بلوچ اور اسحاقیہ فٹبال کلب کے تمام کھلاڑیوں نے اس شاندار اور باوقار تقریب کے انعقاد پر حاجی منیر احمد بلوچ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کھیل اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں