کوئٹہ (این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل کے سینئر ترین ممبر راحب خان بْلیدی کی جانب سے حکومت بلوچستان کے ضابطہ فوجداری میں غیر قانونی مداخلت و نوٹیفکیشن کے ذریعے سیشن جج کی بجائے اختیارات انتظامیہ کو تفویض کرنے کے اقدام کا چیلنج کرنا خوش آئند و جْرات مندانہ اور مفادات سے بالاتر قابل تحسین کردار کا مظہر ہے تاہم انھوں نے سابقہ مگر تاحال بار کونسل کے موجودہ باڈی اور نومنتخب عہدیدار بلوچستان بار کونسل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے توقع رکھتا ہوں دیگر نو منتخب ممبران و عہدیداران بلوچستان بار کونسل بھی اس آئینی درخواست میں فریق بنیں گے اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر وکلاء کے اتحاد میں دست و بازو بنیں گے”موج ہے دریا میں بیرون دریا کْچھ نہیں ”اسی طرح بلوچستان سے واحد ممبر بار پاکستان کونسل جو ہمیشہ ماضی میں قانونی چارہ جوئی میں متحرک رہے ہیں وہ بھی اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے اور اس نالش میں فریق بن کر وکلاء کی موثر آواز میں سیسہ پلاء ھوء دیوار بنیں گے جیسے پنجاب میں حالیہ صوباء حکومت کی محکمہ مال کے حوالے سے قانون سازی کے خلاف عدالتی چارہ جوء میں پنجاب بھر سمیت ایشیاء کے بڑے بار لاھور کے تمام وکلاء متحد و متفق ہوچکے ہیں۔

