2025،وزیراعلی بلوچستان معائنہ ٹیم نے 125 انکوائریز مکمل کرکے حکومت کے سپرد کیں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں وزیراعلی معائنہ ٹیم نے2025کے دوران 125 انکوائریز مکمل کرکے صوبائی حکومت کے سپرد کردیں، اصلاحی و تاذیبی اقدامات کرکے پانچ ارب تیس کروڑ کی بچت کرائی۔ وزیر اعلی معائنہ ٹیم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2025کے دوران وزیراعلی معائنہ ٹیم نے وزیر اعلی،چیف سیکرٹری اور نیب کی جانب دی گئیں 105 انکوائریز مکمل کرکے صوبائی حکومت کے حوالے کردیں اسی طرح بیڈا ایکٹ کے تحت20ملازمین کے خلاف بھی انکوائریاں مکمل کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی معائنہ ٹیم گذشتہ سال کے دوران فیلڈ ورک،اسپاٹ چیک انسپکشن کے تحت 165دورے کرکے 165انسپکشن رپورٹس تیار کیں، 132عوامی شکایات کے حل تلاش کئے گئے اصلاحی و تاذیبی اقدامات کرکے سال 2025کے دوران 5ارب 30کروڑ کی بچت کرائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں