کوئٹہ (این این آئی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر اور صوبے کے سرد اضلاع میں بارشوں کے بعد گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گیس کمپنی کی جانب سے سخت سردی کے ایام میں صارفین کو گیس کی فراہمی میں ناکامی کو اس ادارے کی بدترین نااہلی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گیس بندش کے ساتھ ہی بجلی بھی چلی گئی ہے جس کی وجہ سے شہری اور صارفین دوہرے عذاب سے دوچار ہے خصوصا علمدار روڈ سید آباد، مومن آباد، مری آباد، ناصرآباد، گرد و نواح، ہزارہ ٹاون، نیو ہزارہ ٹاون، علی آباد، حسین آباد، مری کالونی اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی بلاوجہ و غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے روز مرہ معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کرکے رکھ دیا ہے۰ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے لوگوں کو فارم 47 کی حکومت اور مسلط کردہ جعلی نمایندوں کی وجہ سے جس پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے اس کا اندازہ کرنا مشکل کام ہے۰ بیان میں کہا گیا کہ عوام کو سردی کے ایام میں گیس و بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ادارے اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کریں ۰

