بولان(این این آئی)کچھی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل خیر محمد مری ایڈوکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب جبکہ دیگر کابینہ میں لکھمی چند ایڈوکیٹ نائب صدر،محمد پناہ جنرل سیکرٹری،سری چند جوائنٹ سیکرٹری،گل خان جتوئی فنانس سیکرٹری اور فرحین مقبول لائبری سیکرٹری منتحب ہوئے ہیں۔دریں اثناء ڈھاڈر پریس کلب کے *صدر حاجی عبدالفتاح بنگلزئی، نائب صدر محمد عارف بنگلزئی، جنرل سیکرٹری رئیس نوروز خان ایری، فنانس سیکرٹری غلام فاروق جتوئی اور ممبران عبدالحئی گولہ، سمیع اللہ جلبانی اور عرفان علی بدوزئی* نے نو منتخب صدر خیر محمد مری ایڈوکیٹ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے صحافی برادری نے اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر اپنے کابینہ سمیت وکلا برادری کے مسائل کے حل انصاف کی بالادستی اور بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے نو منتخب صدر خیر محمد مری ایڈوکیٹ اور کابینہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

