معتبر حاجی برکت رند کی جانب سے تربت میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام ، سیاسی قائدین اور سرکاری حکام کی شرکت

تربت (رپورٹر) صوبائی وزیر برائے فشریز معتبر حاجی برکت رند کی جانب سے معتبر رند ہاؤس تربت میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، کمشنر مکران قادر بخش پرکانی، ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، ایس ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن بلوچ، ضلع کیچ کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر معتبر حاجی برکت رند نے اپنے حلقے میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی تازہ صورتحال اپ ڈیٹ حاصل کی اور متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔ عوامی مسائل، بارڈر امور، امن و امان کی صورتحال، سیاسی و سماجی ہم آہنگی اور علاقے کی مجموعی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی

شرکاء نے معتبر حاجی برکت رند کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے اٹھا رہے ہیں اور مختلف اداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلع کیچ اور مکران ڈویژن کی بہتری کے لیے تمام ادارے آپس میں تعاون کریں اور عوامی مسائل کو بروقت حل کیا جائے۔ عشائیہ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں