پنجگور(این این آئی)پنجگور میں گندم کی عدم دستیابی سے آٹے کا بحران جاری قیمتوں میں اضافہ 40 کلو گرام کی بوری کی قمیت پانچ ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ کئی سالوں سے سرکاری سطح پر گندم دستیاب نہیں جس کی وجہ سے فلو ر ملز اور چکیاں بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے پنجگور میں آٹے کی قیمت میں اضافے ہوگیا ہے اور 40 کلو گرام آٹے کی قیمت پانچ ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے محکمہ خوراک گزشتہ کئی سالوں سے پنجگور کو گندم فراہم نہیں کررہا ذرائع نے انکشاف کیا ھے کہ پنجگور کیگندم کا کوٹہ پنجگور پہنچنے سے قبل غائب ہو جاتی ہیں مگر آج تک نہ حکومتی نمائندوں اور نہ ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیا ھے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور کو فوری طور گندم کوٹہ کے مطابق فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور فلور ملز اور چکیوں کو گندم فراہم کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے دوسری جانب پنجگور طویل خشک سالی کی لپیٹ میں ھے گھاس ناپید ہونے سے لوگ گندم کو مال مویشیوں کو چارے کے طور پر دیتے ہیں مگر سرکاری سطح پر گندم دستیاب نہیں جس سے مالداروں کو بھی مشکلات کا سامنا ھے ایک اندازے کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں سے پنجگور میں سرکاری سطح پر گندم دستیاب نہیں ہے

