حکومت و اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کیلئے مشاورت کے عمل کے آغاز کی اطلاعات کا خیر مقدم کرتے ہیں،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ (این این آئی)سُپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے تُرکی سے اپنے ایک بیان میں حکومت و اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کیلئے مشاورت کے عمل کے آغاز کی اطلاعات کا خیر مقدم کیا ہے جس میں حکومت و اپوزیشن و پارلیمان کے اندر اور باہر جماعتوں سمیت رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ یعنی پاکستان تحفظ آئین اتحاد پر مشتمل جماعتوں کو دعوت دینا بھی خوش آئیند ہے اسی زمرے میں بلوچستان کی بعض عوامی رائے عامہ کی حمایت رکھنے والے اور موثر قوت کے حامل شخصیات و پارٹیاں و رہنماؤں کو بھی دعوت دینے کی اشد ضرورت ہے جس میں مولانا محمد خان شیرانی،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ(ماضی میں جیل سے رہنما مزاکرات میں شامل ھوتے رہے ہیں)اور ان کے ساتھی،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،بلوچستان کے ہونہار رہنما خوشحال خان کاکڑ و بلوچستان کے سینئر وکلاء رہنما علی احمد کُرد و بلوچستان بار کونسل کے سینئیر ترین رُکن و رہنما راحب خان بُلیدی ایڈوکیٹ و ملک ظہور احمد شاہوانی سابق وائس چئیر پرسن HRCP و عبدالغنی خلجی سابق صدر بلوچستان ھائی کورٹ بار ایسوسیشن جو اپنی جگہ پر صوبے میں موثر و متحرک آواز ثابت ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں