پنجگور (این این آئی) واشک کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب واشک کے علاقے بالی سوراپ میں بس اور گاڑی میں ٹکر کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ضیا اللہ جان بحق جبکہ تین افراد جمعہ خان سکنہ کوئٹہ،نعیم ولد انور تربت اور علی محمد ولد امام بخش سکنہ کراچی زخمی ہوگئے پولیس نے لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔

