پنجگور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر نے مسافر بسوں کے ذریعے تیل اور مال برداری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مسافر بسوں کے ذریعے تیل اور دیگر مال لے جانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر ے انھوں نے کہا کہ پنجگور سے کراچی جانے والے خلیفہ شہزاد کوچ جو آج صبح پنجگور سے کراچی کے لئے روانہ ہوا تھا اس میں بیمار بچے خواتین سمیت معمر بزرگ سوار ہیں مگر ابھی رات دس گیارہ بجے تک حب میں تیل اور دیگر سامان کو خالی کر رہا ھے مسافر خوار اور ذلیل ہوکر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر تیل بردار بسوں سے بھتہ لینے کی بجائے ان کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ یہ مسافروں کے آڑ میں تیل اور دیگر سامان لے جاتے ہیں ترجمان نے ڈپٹی کمشنر پنجگور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پنجگور سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ تیل بردار اور مال بردار مسافر بسوں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر پاکستان مسلم لیگ ن اجتجاج کا حق محفوظ رکھتا ہے انھوں نے کہا کہ پنجگور سے کراچی جانے والے بیشتر لوگ بوجہ بیماری کراچی جاتے ہیں۔

