خضدار(این این آئی) ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے دو ٹرکوں کے ٹائر برسٹ کردئیے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے گھاسلیٹی کے مقام پر کرخ کھوڑی سے کراچی اسکریپ مشینری لیکر جانے والے دو ٹرکوں کے ٹائرنامعلوم مسلح افراد نے برسٹ دئیے۔واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

