ڈھاڈر، بدامنی کیخلاف شہری یکجا، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شہری امن کمیٹی قائم کردی

بولان(این این آئی)ڈھاڈر، بدامنی کے خلاف شہری یکجا، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شہری امن کمیٹی قائم کردی، آغامحمد رحیم احمد زئی صدر،مفتی علی اصغر مگسی نائب صدر منتخب۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے مسلسل واقعات کے خلاف ایک اہم عوامی اجلاس رند علی جامع مسجد فاروقیہ، ڈھاڈر میں منعقد ہوا اجلاس میں شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور جرائم میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں ڈھاڈر کے سیاسی، قبائلی، سماجی اور علاقائی معتبرین، ملازمین تنظیموں کے نمائندگان، ہندو کمیونٹی، تاجر برادری، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے گفتگو میں کہا کہ ڈھاڈر میں آئے روز چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، عوام اپنے گھروں سے نکلتے ہوئے عدم تحفظ کا شکار ہیں اور مجموعی طور پر شہر کا پرامن تشخص داؤ پر لگتا جا رہا ہے اجلاس کے اس امر پر زور دیا کہ امن و امان کی بحالی کے بغیر عوام کی روزمرہ زندگی، تعلیم، تجارت اور سماجی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ مقررین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جرائم کی روک تھام کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کریں، شہر اور مضافاتی علاقوں میں گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے شرکاء نے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ عوام اور پولیس کے درمیان رابطہ بہتر بنایا جائے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور شہریوں کو اعتماد میں لے کر مشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دی جائیگا بعد ازاں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے وزراء سے ملاقات کیلے بھی کمیٹی تشکیل دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں