سکھر،مسلح افراد کی فائرنگ سے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(این این آئی) سکھر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سکھر میں مزاری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کی فائرنگ سے بالاچ ولد وشو، بھورل ولد بغدار پھونگ بگٹی جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں