پنجگور (این این آئی)پنجگور میں بجلی کا نظام درہم برہم طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری مختلف فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پڑھا دیا گیا ہے مطلب دو دن ایک رات بعد مختلف فیڈرز کو بجلی فراہم کی جاتی ہے وہ بھی دن رات صرفِ چھ گھنٹے تک پنجگور سمیت مکران کو ہمسایہ ملک ایران سے بجلی فراہم کی جارہی ہے مگر مکران میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پنجگور میں کی جا رہی ہے شہریوں نے واپڈا کے اعلی حکام سمیت حکومتی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ پنجگور میں بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں اور پنجگور کو ایران کی بجائے نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں واضح رہے پنجگور نیشنل گرڈ سے منسلک ھے مگر بجلی فراہم نہیں کیا جا رہا۔

