وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی لکی مروت میں پولیس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لکی مروت میں پولیس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ سے ٹریفک انچارج سمیت تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزدلانہ حملوں سے ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکار فرنٹ لائن پر قربانیاں دے رہے ہیں۔ فائرنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبائی حکومت پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر اعلیٰ نے پولیس شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں