اہلیانِ تربت کیچ!

کیچ (رپورٹر) یہ صرف ایک اعلان نہیں، یہ ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی صدا ہے۔
آل پارٹیز کیچ کی جانب سے 5 جنوری کو دونوں مغویوں کی بازیابی کے لیے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔ یہ ریلی صرف دو افراد کی واپسی کے لیے نہیں، بلکہ اس اندھیرا پن اور ظلم کے خلاف ایک اجتماعی جہاد ہے، تاکہ نہ صرف آج کے مغوی بازیاب ہوں بلکہ آئندہ کسی ماں کی گود اُجڑنے سے بچائی جا سکے۔

حسیب یاسین۔ ایک معصوم، فرشتہ صفت نوجوان،
جو اپنی دوکان اور گھر تک محدود، خاموشی سے محنت مزدوری کرکے روزی کماتا ہے۔
اس کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ محنت کرتا ہے،
اور اسی “جرم” کی پاداش میں اسے دوسری بار اغواء کیا گیا۔
آج حسیب یاسین اور شاہ نواز ہیں،
اگر ہم خاموش رہے تو کل یہ آگ ہر گھر، ہر دروازے تک پہنچ سکتی ہے۔
اٹھ کھڑے ہوں!
یہ وقت تماشائی بننے کا نہیں،
یہ وقت ثابت کرنے کا ہے کہ ہم ایک زندہ سماج ہیں،
جو ظلم کو قبول نہیں کرتا۔
یہ ریلی نہ صرف آل پارٹیز کی ہے،
نہ صرف متاثرہ خاندانوں کی،
بلکہ پورے معاشرے کی ریلی ہے۔
آئیں!
اس لعنت کا راستہ روکیں،
ملزمان کو ایک واضح اور سخت پیغام دیں
کہ کیچ کے عوام خاموش نہیں،
بے حس نہیں،
اور ظلم کے سامنے سر جھکانے والے نہیں۔
اہلیانِ کیچ!
5 جنوری کو اپنی موجودگی سے تاریخ رقم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں