سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان حکومت کا اہم فیصلہ، 31 جنوری تک پابندیاں

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر31 جنوری تک پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس یا ریلیاں اور عوامی مقامات پر چہروں کو چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں