لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر زیرنگرانی ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے انچارج زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل اور دیگر ملازمان پولیس کے ہمراہ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ کے مقام پر دوران سنیپ چیکنگ کراچی کی جانب سے کوئٹہ جانے والی ٹویوٹا کرولا کار رجسٹریشن نمبر AVA-810 کو مشکوک جان کر روکا۔ دریافت پر کار ڈرائیور نے اپنا نام کلیم اللہ ولد امان اللہ سکنہ قلعہ عبداللہ جبکہ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص نے اپنا نام بہاوالدین ولد شمس الحق سکنہ پشین بتلایا۔ گاڑی کی معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ کراچی کے تھانہ مبینہ ٹاؤن کے علاقے سے چوری ہوئی ہے اور گاڑی کو مزید چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کا انجن نمبر بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ ملزمان نے چوری شدہ کار گاڑی قبضہ خود میں رکھ کر گاڑی کا انجن نمبر تبدیل کرکے جرم زیر دفعہ 411-420-34 ت پ کا ارتکاب کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 02/2026 درج کرکے اوتھل پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

