لاکھڑا میں جشنِ ولادتِ مولا علیؑ کی روح پرور تقریب، لنگر و آتش بازی کا اہتمام

لسبیلہ(بیوروچیف) کاروان مولا علی کی جانب سے جشنِ ولادتِ مولا علی علیہ السلام کی خوشی میں سید شہزاد کی رہائشگاہ لاکھڑا میں ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ، فاتح خیبر کے یومِ ولادت کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا، لنگر تقسیم کیا گیا اور مولودِ کعبہ پیش کیا گیا۔ خوشی کے اظہار کے طور پر آتش بازی بھی کی گئی۔تقریب میں اہلِ علاقہ، معززین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حاضرین نے مولا علیؑ کی سیرت، علم، بہادری اور عدل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنے، حق و انصاف کے راستے پر چلنے اور ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں