شہید بھٹو مسلم دنیا کے عظیم رہنما،مظلوم اقوام، عالمی محاذ پر متحد مسلم اقوام کی آواز بنے،روزی خان کاکڑ، ثناء اللہ جتک

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ،ثناء اللہ جتک، اختر بلوچ،ملک حمیدکاکڑ، شاہجہان گجر، حاجی شکور کاکڑالطاف گجر، ملک شہزاد شاہوانی، ڈاکٹر سبحان ترین، ملک شازیب کاسی، ظفر خان داوی،نجیب خان اچکزئی اوردیگر نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو مسلم دنیا کے ایک عظیم رہنما تھے جو مظلوم اقوام اور بین الاقوامی محاذ پر متحد مسلم اقوام کی آواز بنے اورپاکستان کے مظلوم و محکوم عوام کو شعور دیاشہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔یہ بات انہوں نے پیر کوشہید ذؤاوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر سول سیکریٹریٹ میں واقع پارٹی آفس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان محسن،اسلامی دنیا کے ہیرو اور عالمی لیڈر تھے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد، نظریہ اور قربانیاں بے مثال و لازاول ہیں یہ قائدِ عوام ہی تھے جنہوں نے پاکستان کی سیاست، معیشت اور ریاست کو پہلی بار جمہور دوست بنانے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار کو لیکر چل رہی ہے وہ ایک عالمی سطح کے سیاست دان تھے شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ایٹم بم کی بنیاد رکھی جس کی بدولت آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے یہی و جہ ہے کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام، پسماندہ طبقات، مزدورو اور کسانوں کو طاقتور بنایاقائدِ عوام نے زرعی اور معاشی اصلاحات سے آزادی و ملکی وسائل کے ثمرات کو پہلی بار عوام تک پہنچایاشہید بھٹو نے قومی تاریخ میں پہلی بار سبز پاسپورٹ کو عالمی برادری میں بلند وقار دلوایا،یہ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے، جنہوں نے پاکستان کو اسلامی دنیا کو محور و مرکز بنایاآج کا دن یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نامکمل مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت عوام کی فلاح اور بہتری کا بیڑہ اٹھایا جس وقت ملک میں سامراجی قوتو ں نے پنجے گاڑھے ہوئے تھے اور چند لوگ اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر پاکستان کی عوام کے مستقبل کا فیصلہ کر تے تھے جس میں فائدہ صرف ان مفاد پرستوں کا اپناہی ہوتاتھا لیکن بھٹو صاحب نے سیاست میں قدم رکھ کر بڑے بڑے بتوں کو پاش پاش کیا جو پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر اس پر راج کر رہے تھے ہماری وہ قیادت بھی حق اور سچ پر ڈٹی رہی اور آج کی قیادت بھی حق اور سچ کی بات کرتی ہے اور صدیوں پرانی تاریخ یہ ہی کہتی ہے کہ دیر سے سہی لیکن جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری شہید بھٹو کے نظریے اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں جمہوریت، وفاق اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی فلاح کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز بس سروس اور بالخصوص خواتین کے لیے پنک بس سروس کا آغاز ایک تاریخی اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے خواتین کو محفوظ، باعزت اور سہل سفری سہولیات میسر آئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے بینظیر بھٹو شہید اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد باصلاحیت مگر کم وسائل رکھنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے اسکلڈ اور ہنرمند نوجوانوں کو جدید مہارتوں کے ساتھ بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ صوبے اور ملک کی معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں