کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں عامی آدمی کو سیاسی شعور دیا اور تعلیم کو عام کرکے جہالت اور غربت کو ختم کرنے کی بنیاد رکھی تھی،پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی،ربانی خلجی، شہزادہ کاکڑ، ملک ذیشان حسین، ندیم احمد خان اوردیگر نے پیر کو پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انکی 97ویں سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے جمہوریت کے لیے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دی لیکن اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،شہدوہ پہلے لیڈر تھے جنہوں نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا اور ایک ایسی جمہور دوست نظریاتی جماعت کی بنیاد رکھی یہی وجہ ہے کہ آج پارٹی غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین دے کر ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کا عالمی دنیا میں وقار بلند کیاشہید اسلامی دنیا کو متحد کرنے والے عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایاشہید بھٹو نے پاکستان کے اداروں کو مضبوط کیا اور اقلیتوں کو انکے حقوق دئیے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے عوامی لیڈر تھے شہید بھٹو نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنایااورعوام کو ووٹ کی طاقت دی۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق دیئے شہید بھٹو کو عوام کے دلوں سے کبھی نہیں نکالا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج تک بھٹو مخالف قوتوں کا مقابلہ کیا اور کر رہی ہے پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی نقش قدم پر چلتے ہوئے کبھی بھی اصولوں کی سودے بازی نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انکی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں شروع دن سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی کو ختم کے درپے ہے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جب تک ایک جیالے اور نظریاتی کارکن زندہے پیپلز پارٹی کو ختم اور نہ ہی ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو ختم کیاجاسکتا ہے۔

