پسنی: پرائس کنٹرول کمیٹی کا مین بازار کا دورہ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ

پسنی(رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گوادر ، نقیب اللہ کاکڑ، اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی ، خسرو دلاوری، کی خصوصی ہدایات پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں کمیٹی کے انچارج ، حسین ابراہیم، ے پسنی مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران مرغی، سبزی، فروٹ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
راشن کی دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی موجودگی کو چیک کیا گیا۔
دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ، صفائی ستھرائی، کا خاص خیال رکھیں اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصول نہ کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں