خاران(نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) بلوچستان کے زیر اہتمام مرکزی اور صوبائی قائدین کی کال پر پورے ملک کی طرح سب ڈویژنل آفس کیسکو خاران میں واپڈا ہائیڈویونین کے عہدیداروں سرکل خضدار کے جنرل سیکرٹری نورالدین بلوچ ۔ سب زونل چیرمین جلیل احمد نوشیروانی ۔حاجی گل حسن ، حاجی گل محمد۔ محمد عارف چنال ۔ خلیل الرحمٰن ۔سید بشیر شاہ ۔ فقیر محمد نے احتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتے ہوے کہا کہ ساتھیوں کی پروموشن اسٹاف کی کمی کیسکو مین کارکنوں کی جانوں کی حفاظت, اُن کے مسائل کے حل, ادارے کی ترقی, صارفین کی خدمت میں بہتری, بجلی چوری کی روک ودیگر مسائل کے لئے مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے یونین کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے حقوق کے خاطر اور تحفظ کے لئے نعرہ بازی کی

