کوئٹہ(این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1500کلو چرس اور 31کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذرائع نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر پشین کے علاقے کلی شادزئی سرانان میں کارروائی کرتے ہوئے 1500کلو گرام چرس برآمد کرلی جو نامعلوم افراد نے اندرون ملک اسمگل کرنے کیلئے چھپا رکھی تھی جبکہ ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے حب کے علاقے گوٹھ شیر خان میں کارروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 31کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اے این ایف نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔

