کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار نعمت اللہ کے شناختی کارڈ کی تجدید کروا دی گئی۔درخواست گزار نعمت اللہ نے بتایا کہ انکا شناختی کارڈ ایکسپائر ہو گیا تھا۔وہ اس کی تجدید کے حصول کے لیے نادرا آفس گئے۔لیکن ان کے شناختی کارڈ کی تجدید نہیں کی گئی۔اور انکا شناختی کارڈ ویری فکیشن میں ڈال دیا گیا۔وہ پچھلے دو سال سے نادرا آفس کے چکر کاٹ رہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کو تمام دستاویزات اور ریکارڈ چیک کروانے کے باوجود انکا مسئلہ حل نہ ہوا۔بلآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے شناختی کارڈ کی تجدید جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے شناختی کارڈ کی تجدید کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

