کوئٹہ(این این آئی)محکمہ آبپاشی کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے سٹی نالہ کے مختلف آر ڈی پوائنٹس پر صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد پانی کے بہاؤ کو بہتربنانا،ممکنہ سیلاب سے بچاؤ اورشہر میں صاف ستھرا ماحول قائم کرنا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی نورمحمد مندوخیل نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل کے فنڈز سے محکمہ آبپاسی کوئٹہ ڈویژن نے سٹی نالہ کے مختلف آر ڈی پوائنٹس پر صفائی کا کام شروع کردیا ہے اس کام کی نگرانی سب ڈؤیژنل آفیسر (ایس ڈی او) شیخ صدام حسین کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صفائی کے دوران کچرہ،رکاوٹیں، ملبہ، گاد، مٹی، معلق ذرات، پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر فاضل مواد نالے سے نکالا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سٹی نالہ کی صفائی کا یہ کام تیزی سے جاری ہے جس کا مقصد پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانا، ممکنہ سیلاب سے بچاؤ اور شہر میں صاف ستھرا ماحول قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کی یہ کوشش شہریوں کو محفوظ، صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

