ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار صحبت پور اور حاجی شہر میں مختلف فائرنگ کے واقعات پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود بیدار پل منیب ہوٹل پر بیھٹے شخص پر مسلح افراد کی فائرنگ سے مشتاق حسین پتافی موقع پر جانبحق ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ضلع جعفراباد ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانے کی حدود محبت شاخ بیبر ڈپ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا واقعے کی اطلاغ پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی اور مقتول کے ورثاء کی لاش شروع کر دی گئی صحبت پور سٹی پولیس تھانے کی حدود گزشتہ شب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے ضلع کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر میں بازار میں نا معلوم مسلح افراد کی موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ سے دو افراد موقع پر جانبحق ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ایس ایچ او حاجی شہر غلام مصطفی کلہواڑ کے مطابق مرنے والوں کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انکی شناخت نہیں ہو پا رہی ہے جنکی لاشیں شناخت کے لیے سبی سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں بکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

