چھتر،پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام سرور بھیو

چھتر(این این آئی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیرآباد غلام سرور بھیو نے کہا ہے کہ ضلع میں درپیش امن و امان کے مسائل کے باوجود نصیرآباد پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلارہی ہے انہوں نے کہا کہ ایک وسیع اور گنجان آباد ضلع میں امن و امان برقرار رکھنا ایک سنجیدہ مسئلہ ضرور ہے تاہم پولیس فورس اپنی پیشہ ورانہ مہارت، مؤثر حکمتِ عملی اور شبانہ روز محنت کے ذریعے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے پرعزم ہے ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں امن و امان خراب کرنے والوں، منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے تحت ضلع بھر میں پولیس گشت کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے، ناکہ بندیوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فرائض کی انجام دہی میں دیانت داری، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور عوام دوست رویہ اپنائیں ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قیامِ امن کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی کریں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نصیرآباد پولیس عوام کے اعتماد پر پورا اترنے اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں