کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کے ترجمان نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کے خلاف گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین اپنے حق کی بات کر رہے ہیں حکومت کی جانب سے اپنی ہی تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درامد نہ کرنے پر ہٹ دھرمی اور بے حسی کی شدید الفاظ میں پی ایم اے مذمت کرتی ہے اور تمام صوبوں کو یہ الاؤنس مل چکا ہے یہ بلوچستان کے ملازمین کا ائینی حق ہے اس مہنگائی کے دور میں سب سے زیادہ ملازمین متاثر ہو رہے ہیں باقی ایم پی اے اورایم این اے اپنی مراعات کو 200 گنا بڑھا چکے ہیں lower staf کے ملازمین 20 ہزار کی تنخواہ سے کیا گزارا کریں گے اس مہنگائی کو دیکھ کر بہت سے ملازمین نے سرکاری نوکری چھوڑ دی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے مشترکہ سفارشات کو مسلسل نظر انداز کرنا اور ملازمین کے مسائل پر خاموشی اختیار کرنا اور آئینی حقوق سے انحراف دراصل ملازمین کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہیں جس کی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کی مشترکہ سفارشات پر عمل درآمد میں تاخیر اور ملازم کش پالیسیوں کی پی ایم اے شدید مذمت کرتی ہے پی ایم اے کوئٹہ زون حکومت بلوچستان پرواضح کرنا چاہتی ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے جائز احتجاج کو روکنے کے لیے تشدد گرفتاریاں یا کسی غیر قانونی حربے کا سہارا بالکل بھی قبول نہیں۔ترجمان نے کہا کہ پی ایم اے کوئٹہ زون آرگنائزر بلوچستان گرینڈ الائنس پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ کے گھر پر چھاپہ اور ان کے گھر کو حصار میں رکھناقابل مذمت اور نفرت عمل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرینڈ الائنس کے گرفتار رہنماوں کوفوری طور پر رہا اورملازمین کے جائز مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں۔

