منگولی،نامعلوم مسلح افراد کی جعفرایکسپریس پر فائرنگ،سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد فرا ر ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) منگولی کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ مسافر محفوظ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے ٹرین کو سخت سکیورٹی میں جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق منگولی پولیس تھانے کی حدود ملوک لاڑو اور کجلالاڑو کے درمیانی ایریا میں نا معلوم مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر اچانک فائرنگ شروع کردی جبکہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جسکے بعد ٹرین کو سخت سیکورٹی میں جیکب آباد پہنچادیا گیا واقعہ کے بعد پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں