نصیرآباد،نامعلوم دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑدیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑدیا جس کے بعد ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بدھ کو نصیرآباد کے علاقے نوتال پولیس تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ دیر بعد مسافر ٹرین کو گزرناتھا جو حادثے سے بال با ل بچ گئی۔دھماکے کے بعد سندھ اورخیبر پختونخوا سے آنے والی ٹرینوں کو جیکب آباد اور ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیاگیا۔ ریلوے کے عملے نے موقع پر پہنچ کرریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا جسکے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی۔ پولیس اورسیکورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں