قلات(رپورٹر) قلات میں خون جما دینے والی سردی نے ہر شے جمادی، معمولات زندگی شدید متاثر، درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، گیس کی سپلائی مکمل بند، ایندھن کے متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہری رل گئے، سوختہ لکڑی و ایل پی جی گیس بھی عوام کی دسترس سے باہر ہے، دوسری جانب گیس کی ترسیل بند مگر بھاری بھرکم بلوں سے صارفین ذہنی مریض بن گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شدید سردی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے دوسری جانب قلات میں کئی سالوں سے سوئی گیس کی مکمل بندش نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس کنکشن اور پائپ لائنیں تو موجود ہیں مگر اس کے باوجود سوئی گیس کی فراہمی کئی سالوں سے ممکن نہیں بنائی جا سکی جبکہ بھاری بھر کم بل بھی بھیجے جارہے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاء ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہیکہ شدید سردی میں گیس بحالی یقینی بنائی جائے

