قلات(رپورٹر) ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے ضلع سے باہر مال مویشی لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی، مراسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھلی کچہری میں شہریوں نے اس مسئلے کو اجاگر کیا کہ کثیر تعداد میں مال مویشی ضلع سے باہر لے جارہے ہیں جسکی وجہ سے علاقے میں مال مویشیوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ مال مویشی مہنگے بھی مل رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلع بندی کے احکامات جاری کر دیئے جس پر عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قلات کے اقدام کو سراہا ہے

