اسسٹنٹ کمشنر آفس اوتھل میں صرف سیاسی ٹولے کی آمد، عام شہریوں کو گھنٹوں انتظار کی ہدایت

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) اوتھل میں عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر اوتھل کے دفتر میں صرف سیاسی شخصیات اور بااثر افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے، جب کہ عام شہریوں کو نظر انداز کر کے گھنٹوں انتظار کرنے کو کہا جاتا ہے۔جبکہ سیاسی شخصیات بلا کسی انتظار کے براہِ راست اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کرتے ہیں۔اس رویے سے نہ صرف عوام میں احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے بلکہ اعتماد بھی مجروح ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کمشنر قلات ڈویژن اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس رویے کا نوٹس لیں اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کو ہر شہری کے لیے یکساں قابل رسائی اور منصفانہ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں