سبی(رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹر احسان اللہ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر جہانزیب گشکورسمیت علمائے کرام اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیو مہم 2 فروری سے 6 فروری تک جاری رہے گی۔ ضلع سبی کی 2 تحصیلوں اور 25 یونین کونسلز میں مجموعی طور پر 25 یو سی سپروائزرز، 62 ایریا انچارجز اور 285 ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جو 37,991 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ اس دوران 40 فکسڈ سائٹس اور 19 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی فعال رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ پولیو مہم کے انڈیکیٹرز کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میجر(ر) الیاس کبزئی نے ہدایت کی کہ مائیکرو پلان کے مطابق مؤثر اور مربوط انداز میں کام کیا جائے تاکہ کوئی بچہ قطرے پلانے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیموں کی ٹریننگ کے دوران وہ خود بھی موجود رہیں گے تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ڈپٹی کمشنر سبی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں پولیو جیسی مہلک اور خطرناک بیماری کے خاتمے میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے

