پسنی (رپورٹر) پسنی ڈی آئی جی مکران رینج پرویز خان عمرانی اور ایس ایس پی گوادر عطاء الرحمٰن خان ترین کی خصوصی ہدایات پر پسنی پولیس نے منشیات کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
ڈی ایس پی ملک احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی پسنی، سب انسپکٹر شکیب ارسلان نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون فیروزہ زوجہ طارق کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کا تعلق وارڈ نمبر 3 سے ہے۔ملزمہ کے خلاف مقدمہ فرد نمبری 04/2026 بجرم زیر دفعہ CNSA 9(2)4 درج رجسٹر ہوئی جس کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پسنی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے جس کے دوران اہم انکشافات اور نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری متوقع ہے۔
عوام نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

