کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے نے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 24افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے علاقے جیوانی میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 24افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے 12 کا تعلق گوجرانوالہ 3 کا تعلق راجن پور،2 کا تعلق مظفر گڑھ جبکہ 7 کا تعلق سرگودھا، قصور، گجرات، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان اور رحیم یار خان سے ہے ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار افراد نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

