اظہار تعزیت ‎

تربت (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما انجنیئر حمید بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں ممتاز قبائلی شخصیت اور سیاسی رہنما مرحوم وزیر خان رند کے فرزند، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان وڈیرہ رجب علی رند کے چچا زاد بھائی اور نظام علی رند کے بھائی صالح محمد رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صالح محمد رند کا انتقال ان کے لواحقین و رشتہ داروں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انجنیئر حمید بلوچ نے مرحوم کی قبائلی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں