بولان مشتاق ااحمد کلواڑ سے بولان کی تحصیل بھاگناڑی میں صاف پانی کا شدید بحران، تین واٹر سپلائی اسکیمیں ناکام

بولان (رپورٹر) ضلع بولان کی سب سے بڑی تحصیل، تحصیل بھاگناڑی جہاں ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی رہائش پذیر ہے، اس وقت صاف پینے کے پانی کے شدید بحران کا شکار ہے۔ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے تین واٹر سپلائی اسکیمیں — کچھی واٹر سپلائی پلان ، سنی واٹر سپلائی اسکیم اور شوران واٹر سپلائی اسکیم تعمیر کی گئیں، تاہم یہ تینوں اسکیمیں شہر کی عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان اسکیموں کی عدم فعالیت کے باعث شہری انتہائی آلودہ اور گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، اس گندے پانی کے استعمال سے بچوں، خواتین اور بزرگوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکموں اور ذمہ دار حکام کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کیا، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ عوام کا الزام ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی اسکیمیں کرپشن، ناقص منصوبہ بندی اور عدم نگرانی کی نذر ہو گئیں۔
شہریوں نے صوبائی حکومت، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیموں کی فوری مرمت، بحالی اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ تحصیل بھاگناڑی کے عوام کو صاف اور معیاری پینے کا پانی میسر آ سکے۔
اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو عوامی سطح پر احتجاج کا دائراختیار کیا جاے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں