کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز اربن پلاننگ کا ایک اجلاس زیر صدارت حاجی محمد ابراہیم زہری جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں اربن پلاننگ کے ڈپلومہ انجینئرز نے کثیرتعداد میں شرکت کی جس میں ظہوراحمد مینگل،حاجی افضل، ثناء اللہ سمالانی،عصمت شاہ، ہمایوں کبزئی، عبدالغفار اور لوکل گورنمنٹ کے کامران بشیرنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ابراہیم زہری نے کہا کہ اربن پلاننگ کے سروس رولز میں سرویئر اور ڈرافٹ مین ڈپلومہ انجینئرز کے لئے پروموشن کا کوٹہ مختص کیا جائے سروئیر اور ڈرافٹ مین کی سروس کو کم از کم 13سال ہوگئے لیکن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کوئی پروموشن نہیں ملی دوسرے کیڈر کے افسران گریڈ 19 تک پہنچ چکے ہیں اربن پلاننگ کے صدر ظہوراحمد مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر اربن پلاننگ سب انجینئرز کی سینارٹی لسٹ کو مرتب نہیں کر رہے ہیں اور سب انجینئرزکی پروموشن میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں حاجی افضل نے کہا کہ محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں سرویئر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ17اور گریڈ 18تک ترقی دی گئی ہے ثناء اللہ سمالانی نے کہا کہ ڈرافٹ مین کو لوکل گورنمنت اور دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں ٹاون پلاننگ آفیسر گریڈ17پر ترقیاں دی گئی ہیں لیکن اربن پلاننگ میں پروموشن سے محروم کردیا گیا ہے ہمایوں کبزئی،عبدالغفار اور عصمت شاہ نے کہا کہ سروئیر اور ڈرافٹ مین کی پروموشن کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے سب انجینئر ز کی سینارٹی لسٹ فوری طورپر مرتب کی جائے تاکہ انکی پروموشن کے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوسکیں۔

