پنجگور (این این آئی) پنجگور کی دیہی یونین کونسل کلگ کے علاقے سوراپ میں زیر زمین پانی نمکین ہونے اور خشک سالی کی وجہ سے برساتی بندات اور چشمے خشک ہونے سے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے علاقے کے مکینوں کے مطابق لوگ کء کلو میٹر دور اپنے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ذریعہ پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ چونکہ علاقے کا زیر زمین پانی انتہائی نمکین اور ناقابل استعمال ھے لہذا ہم علاقے کے عوامی نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقے کو پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں ‘ اور نمکین پانی کو استعمال کے قابل بنانے کے لیے سوراپ کے مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ قائم کیا جائے۔

