پنجگور (این این آئی) پنجگور کے علاقے تسپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بالاچ ولد حامد علی کو تسپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

