ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح ڈاکو گن پر دو موٹر سائیکل نقدی اور تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود اچ پاور چوکی کے قریب نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر دو شبیر شاہ اور خالد حسین کھوسو سے دو موٹر سائیکل نقدی بور تین عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

