گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی،ڈیرہ مراد جمالی سمیت نصیرآباد ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیا،26 گھنٹوں کے بعد بجلی بحال

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اوچ گرڈسٹیشن 220 کے وی بجلی میں فنی خرابی ڈیرہ مراد جمالی سمیت نصیرآباد ڈویژن مکمل تاریکی میں ڈوب گیا 26 گھنٹوں کے بعد بجلی بحال کر دی گئی۔ کیسکو حکام کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اوچ گریڈ اسٹیشن 220 کے وی بجلی لائن میں فنی خرابی کے باعث ڈیرہ مراد جمالی سمیت نصیرآباد ڈویژن کے بیشتر شہر اور دیہی علاقے مکمل تاریکی میں ڈوبے رہے بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیسکو حکام کے مطابق مسلسل26 گھنٹوں کے بعد فنی خرابی دور کرکے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں