جمعیت علماء اسلام ہر محاذ پر شعائر اسلام عقیدہ ختم نبوت اور ملکی استحکام کی جنگ لڑے گی،جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹرمولانا عبدالواسع

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ہر محاذ پر شعائر اسلام عقیدہ ختم نبوت اور ملکی استحکام کی جنگ لڑے گی ہم کسی بھی صورت دین کی بنیادی اقدار اور وطن کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ملکی استحکام اور سالمیت ہر چیز سے مقدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات و امیر نجم المدارس یونٹ مولانا طاہر توحیدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد میں جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کے سرپرست مولانا محمد قاسم رکن شوری مولانا عبدالغفار امیر محمد شامل تھے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ رفیع اللہ کاکڑ بھی موجود تھے سنیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں جہاں عالمی اور اندرونی قوتیں ہمارے دینی اقدار اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہی ہیں، وہاں جمعیت علماء اسلام کا کردار ایک مضبوط دیوار کی طرح ہے ہم نے ہمیشہ دین اور ملک کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی اس راہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ ملک کی خوشحالی اور امن کا دارومدار اس کے نظریاتی استحکام پر ہے جب تک ہمارے نوجوان اور قوم دینی اقدار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رہیں گے، کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے، جہاں ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہو اور اسلامی قوانین کی بالادستی قائم ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں