کوئٹہ،پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس نے ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کورکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل سوا رڈاکووں نے رکنے کی بجائے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزم سے تفتیش شروع کردی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں